اولمپکس 2028، کرکٹ کو شامل کرنے پر کیا فیصلہ ہوا؟

کیلیفورنیا (پی این آئی) امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا سکا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس 2032 میں شامل کرنے کیلئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نئی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی او سی نے کرکٹ کو 8 کھیلوں سمیت اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کیا تھا، 1900ء میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں کرکٹ کو پہلی اور آخری بار شامل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے کرکٹ کو مسلسل اولمپکس مقابلوں میں شامل نہیں کیا گیا اور اب اس سلسلے میں نئے سرے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close