پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا نام کا اعلان، الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکنے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

close