’میرا ٹائم بھی اب آنیوالا ہے‘ حارث کے نکاح پر شاداب بھی شادی کیلئے پرجوش

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رئوانڈر شاداب خان نے حارف رئوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیری شکرانے کے نفل پڑھ لینا، ہوگئی تمھاری شادی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے حارث رئوف اور ان کی اہلیہ مزنا کو نکاح کی مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔شاداب خان نے حارث رئوف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہیری شکرانے کے نفل پڑھ لینا، ہوگئی تمھاری شادی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

close