پاکستان ملتان ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا انگلینڈ نے سیریز جیت لی

ملتان (پی این آئی)پاکستان ملتان ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا، انگلینڈ کے بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابٹ ہوئی ، چوتھے روز پاکستان کو فہیم اشرف،محمد نواز ، سعود شکیل، ابرار احمد اور زاہد محمود کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑے۔ تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی

گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔انگلینڈ کے زیک کرالی 3، بین ڈکٹ 79،

ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جب کہ زیک کرالی اور اولی پوپ کو رن آؤٹ کیا گیا۔انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

close