فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے پرتگال کو شکست دیدی، سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دوحہ(پی این آئی)فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔مراکش اب تک فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

close