سعودی عرب سے شکست کے بعدبھاری دھچکا ، لیونل میسی نے اہم بیان جاری کر دیا

دوحہ ( پی این آئی) سعودی عرب کے ہاتھوں شکست ارجنٹائن کو شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022ء کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سےشکست دیکر تاریخ رقم کردی تھی، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے

میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48اور 53ویں منٹ گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے۔

close