سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ چھیننے پر نظریں جمالیں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد اب نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی، اس دوران بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کے پاس موقع ہوگا کہ وہ محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ سکیں۔ایک سال میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان نے سال 2021ء میں اپنے نام کیا تھا، انہوں نے ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے تھے جبکہ بھارتی بیٹر ان سے محض 286 رنز کے فاصلے پر موجود ہیں،

سوریا کمار نے 29 میچز میں ایک ہزار 40 رنز بنارکھے ہیں۔محمد رضوان نے سال 2021ء میں 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی تھی۔

close