کشمیر پریمیئر لیگ ،دوسرے سیزن میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، کشمیر پریمیئرلیگ کے صدر عارف ملک کی میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئرلیگ کےصدر عارف ملک نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی کے پی ایل کے خلاف مہم جاری ہے لیکن بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔بھارت لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے کےپی ایل میں بہتری ایک بڑاچیلنج ہے ۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مختصر دورے کے موقع پر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی دفتر میں الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے خوشخبری سنائی کہ کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں پاکستان مایہ ناز کرکٹر قومی ہیرو شاہد آفریدی شعیب ملک اور سرفراز احمد سمیت دیگر ہیرو مظفرآباد کے اسٹیڈیم میں ان ایکشن نظر آئیں گے شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر کے کھلاڑیوں کی ٹیم جموں جانباز کی قیادت کریں گے ۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے عارف ملک نے کہا کہ سیزن ون کی غلطیوں کو نہیں دھرائیں گے کے پی ایل۔سیزن ٹو میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کے پی ایل کے خلاف کیے جانے والے پراپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے کےپی ایل کو آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ کروالیا گیا یے کے پی ایل کا نغمہ مظفرآباد میں شوٹ ہو رہا ہے حکومت آزادکشمیر سے کشمیر پریمیئر لیگ کی ریاست بھر میں برانڈنگ کیلئے اجازت مانگ لی ہے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں جو نہی کنفرمیشن ہوتی ہے میڈیا کو آگا کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ رواں سال دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں کشمیر پریمیئر لیگ دیکھی جائے گی تھرڈ پارٹی رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے سیزن 1 میں ڈیجیٹل نمبرز میں 40 ملین ویوز مل چکے ہیں سپورٹس دنیا کی چوتھی بڑی صنعت بن چکا ہے سپورٹس جرنلزم میڈیا کا مستقبل ہے سٹریٹجک پارٹنر شپ قائم کریں گے

جس میں میڈیا کا کردار ہو بین الاقوامی سطح کی سہولتیں سیزن 2 کے دوران صحافیوں کو فراہم کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر، سینیئر نائب صدر امیر الدین مغل، سیکرٹری جنرل نعیم احمد عباسی،بانی اراکین امتیاز اعوان، محمد عارف عرفی، سجاد قیوم میر، سید اشفاق شاہ نے بھی خطاب کیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف ملک کا کہنا تھا کہ جموں جانباز نئی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جو مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کی نمائندگی کرے گی کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے انعقاد کیلئے حکومتی نمائندوں کے ساتھ اجلاس ہو چکا ہے ٹیکس کے معاملات بھی جلد حل ہوجائیں گے کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کی کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ قائم کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

close