عمران خان کو اب کیا نہیں کرنا چاہئے، شاہد آفریدی نے مشورہ دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کیلئے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہئے تھا،ہمیں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔سابق کپتان نے کہا کہادارے آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے آج تک عمران خان کی بہت تعریف کی ہے اور ان کی مختلف موقعوں پر حوصلہ افزائی بھی کی، عمران خان کا نظریہ بہت اچھا تھا ان کے ساتھ بہت مزہ آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے و خود کام نہیں کرتا وہ نظریہ بناتا ہے اس پر ٹیم کام کرتی ہے، عمران خان کے پاس ایسی ٹیم نہیں تھی جو ان کے نظریئے پر صحیح سے کام کرتی۔۔۔۔۔

close