پی ایس ایل 7 کا مفت ٹکٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع، شرط کیا ہے؟ کیا کرنا ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) جوں جوں پی ایس ایل سیون کے انعقاد کے دن قریب آ رہے ہیں، پاکستانی کرکٹ کے شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اگر ٹکٹ مفت مل جائے تو وارے نیارے ہو جائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں ایک ٹکٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں چار ٹکٹس خریدنے پر شائقین کرکٹ کو ایک ٹکٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close