بابراعظم کی دنیائے کرکٹ پر بادشاہت قائم ہو گئی، تمام طرز کی کرکٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

لاہور (پی این آئی) بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ پر اپنی بادشاہت ثابت کر دی، قومی ٹیم کے کپتان تمام طرز کی کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول نے سنچورین ٹیسٹ میں سنچری سکور کرکے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بلے بازوں کے فہرست میں 18 درجے ترقی کے بعد 18 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

لوکیش راہول کی اس فارمیٹ میں بہترین پوزیشن 8ویں ہے جو انہوں نے نومبر 2017ء میں حاصل کی تھی۔ کے ایل راہول کے ساتھی اوپنر میانک اگروال نے نصف سنچری سکور کرکے ایک درجے ترقی پائی ہے جب کہ اجنکیا رہانے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں 2 درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر ہیں ۔ پاکستانی کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ 8ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے اور بھارتی کپتان کی اب 9ویں پوزیشن پر تنزلی ہوگئی ہے۔تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے بھی اپنی رینکنگ بہتر بنائی ہے۔ بمراہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر ہیں جبکہ شامی نے میچ میں 8وکٹیں لیکر 19 سے 17 ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔

جنوبی افریقہ کے لیے کپتان ڈین ایلگر دوسری اننگز میں 77 رنز سکور کرکے2 درجے ترقی کرکے 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹیمبا باوما 52 اور 35 ناٹ آؤٹ کے سکور کے بعد 16 درجے ترقی کر کے 39 ویں نمبر پر ہیں۔پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا سنچورین ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لیکر ایک درجہ ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی فاسٹ باؤلر لونگی نگیڈی نے میچ میں 8 وکٹیں لیکر 16 درجے ترقی کے بعد 30 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مارکو جینسن رینکنگ میں 97ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

close