پی ایس ایل ساتواں ایڈیشن، شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ایس ایل7 اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنےکی اجازت مل گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچز اسٹیڈیم میں 100 فیصدگنجائش کے ساتھ شائقین کو دیکھنےکی اجازت دے دی۔این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے مراسلہ وفاق، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ صرف مکمل ویکسینیشن کےحامل افراد کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کے لیے میکنزم تیارکرےگا۔این سی او سی کے مطابق پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا ذمہ دار ہوگا اورگراؤنڈ میں ایس او پیزپر عمل درآمد کی ذمہ داری بھی پی سی بی پر ہوگی۔مراسلے میں مزیدکہا گیا ہےکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے ماسک کی پابندی سمیت سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close