ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی(پی این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے باوجودقومی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔۔۔ پاکستان موجودہ ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ نوبالز کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔کرکٹ ماہر مظہر ارشد کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک 10 نوبالز کی ہیں جو کہ کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔

مگر حیران کن طور پر پاکستان کے لیے نہ نوبالز زیادہ پریشانی کا باعث نہیں بنیں کیونکہ ان نو بالز پر ملنے والی فری ہٹس پر کوئی باؤنڈری سکور نہیں ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیمی فائنل اور فائنل میچز میں نو بالز سے بچنا ہوگا،اہم موقع پر کی گئیں نوبالز نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close