ماہِ نومبر میں کہاں کہاں اور کتنی بارش کا امکان ہے؟ موسمیاتی ادارے کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ماہِ نومبر میں کہاں کہاں اور کتنی بارش کا امکان ہے؟ موسمیاتی ادارے کی رپورٹ آگئی۔۔ موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 90 فیصد علاقوں میں اگلے 10 دن موسم خشک رہے گا. کسی خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے. درجہ حرارت میں دن بدن معمولی طور پر کمی متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اس وقت افغانستان اور ایران پر موجود ہے. جو کہ صرف انہی ممالک تک ہی محدود رہے گا. تاہم اگلے چند دن ملک کی مغربی پٹی پر بادل دیکھنے کو مل سکتے ہیں. باقی ملک میں دور دور تک بارشوں کے کسی سلسلے کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے ماہ نومبر خشک ہی گزر جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close