بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ؟ بابراعظم نے خود ہی خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (پی این آئی ) قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔ راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنی ہے۔

بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں، عبداللہ شفیق بہت عمدہ بیٹسمین ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بلے باز بنے گا، میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی نئی سوچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجا مجھے یا ٹیم کی حمایت نہیں کر رہے، ان کی باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ وہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

close