بڑے بڑے بلے بازوں کی چھٹی، فواد عالم نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمیکا(پی این آئی)پاکستان کے سٹار بلے باز فواد عالم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پانچویں سینچری سکور کی ۔وہ کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فواد عالم نے بیٹنگ لائن کوسنبھالا۔ انھوں نے پہلے بابراعظم کا ساتھ اور پھر لوئر مڈل آرڈر کے ساتھ ملکر ٹیم کو سنبھالا دیا۔فواد عالم اب تک ویسٹ انڈیز،سری لنکا، زمبابوے ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سینچریاں سکور کرچکے ہیں۔

close