ون ڈے فارمیٹ میں48سالہ منفرد ریکارڈ جو صرف پاکستانی ٹیم کے پاس ہے

اسلام آباد(آئی این پی)کسی ایک ملک کے خلاف مسلسل اور زیادہ سے زیادہ ون ڈے سریز جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے مسلسل 11 بار زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جو کہ ون ڈے کرکٹ کی 48 سالہ تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 سیریز کی جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر بھی پاکستان کی ٹیم ہے جس نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل نو بار ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے اور پاکستان اپنی ہونے والے سیریز میں اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم زمبابوے کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر چوتھے جب کہ بھارتی ٹیم سری لنکا کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر پانچویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے سری لنکا کو حالیہ سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

close