فیصلہ کن میچ، پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہی خوشخبری مل گئی

مانچسٹر(پی این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حسن علی فٹنس ایشو کے باعث پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیل سکے تھے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے جس کے باعث ان کو ریسٹ دیا گیا تھا۔تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل ان کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ آج کے میچ میں شرکت کریں گے،تاہم اس حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

close