پہلا سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان نے انگلینڈ کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا

نوٹنگھم (پی این آئی)پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 232رنز بنائے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 201رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔تفصیل کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں۔بابراعظم نے آج اپنی 19ویں جبکہ محمد رضوان نے 7ویں ففٹی مکمل کی۔محمد رضوان 41گیندوں پر63 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد رضوان کی وکٹ لیوس گریگری نے حاصل کی۔صہیب مقصود سات گیندوں پر 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے ان کی وکٹ ٹام کرن نے حاصل کی۔کپتان بابر اعظم 49گیندوں پر 85 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ان کی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ان کی وکٹ ڈیوڈ ولی نے حاصل کی۔محمد حفیظ 10 گیندوں پر 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ان کی وکٹ بھی ٹام کرن نے حاصل کی۔فخز زمان آٹھ گیندوں پر 26 رنز بناکر آوٹ ہوئے انکی وکٹ ثاقب محمود نے حاصل کی۔اعظم خان پانچ رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 201رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔ ڈیوڈ میلان ایک ،جیسن رائے 32،بیرسٹو 11،معین علی ایک،لائم لیونگ سٹون 103،آئن مورگن 16،لیوئس گریگوری 10،ڈیوڈ ویلے 16،ٹام کیورن ایک اور میٹ پارکنسن بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے تین ،تین جبکہ عماد وسیم ،محمد حسنین اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی جانب سے اعظم خان اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق اعظم خان ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 93 ویں کھلاڑی ہیں۔اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور کیربیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔اعظم خان پاکستان کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے ہیں۔

close