کلب کرکٹ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مقررہ ڈیڈ لائن بڑھا دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کیکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو5 جولائی تک بڑھادیا ہے۔اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نیاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔

close