ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

ابوظہبی(آئی این پی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ میں (آج) جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں آمنے سامنے ہونگی اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی قیادت جبکہ پشاور زلمی کو وہاب ریاض کپتانی کرینگے ،دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم جبکہ لاہور قلندرز کو سہیل اختر قیادت کریں گے ۔

close