جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی )جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقن کھلاڑی بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کےہمراہ اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام عماد رکھا ۔ جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ نے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق بیجورن

اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے اسے شیئر بھی کیا۔26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ بیجون جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل میڈیم فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں

close