محمد عامر کی کھیل کے میدان میں واپسی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر ٹی ٹوینٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے ، اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔ اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ دوسری جانب کینٹ کاؤنٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی ۔

close