نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ، آئی سی سی کا فواد عالم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

ماؤنٹ مانگانوئی (پی این آئی ) ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ بیٹنگ

کی اور اس کے بعد کپتان محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔فواد عالم نے 396 منٹ تک کریز پر کھڑے ہوکر 269 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس کو پاکستانیوں سے خوب سراہا اور آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی انکی بیٹنگ کی خوب تعریف کی ۔ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر فواد عالم کی دو تصاویر شیئر کی گئیں ،ایک تصویر میں وہ 2009ء میں اپنے ڈیبیو پر سنچری کے بعد اور دوسری میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں 11 برس بعد سنچری بناکر جشن منا رہے تھے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فواد عالم کی تصاویر شیئر کرکے لکھا گیا کہ ’’ کبھی ہار نہ مانی‘‘۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فواد عالم کو ان کی سنچری پر مبارک باد پیش کی اور کیوی بورڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’ ان کی 236 گیندوں اور 353 منٹ کی بلے بازی میں مہارت اور لگن شامل ہے‘۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

close