پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اعلان، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار تو کیا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ زندگیوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ملتوی کرنے کے اقدام کو ٹھیک فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ایسا ہونے پر مجھے بہت افسوس ہے لیکن حفاظت سب سے پہلے ہیں اور سب کو ہی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔واضح رہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے سیمی فائنل میچز اور فائنل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پی سی بی نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا تاہم بقیہ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close