پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ روک دیا گیا، شایقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی میں بیٹنگ جاری ہے جس نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لئے ہیں تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا

رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 195 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے تاہم اس موقع پر امام الحق 9 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر ظفر گوہر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 1 چھکے 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 64 کے مجموعی سکور پر وہ بھی ہمت ہار بیٹھے اور ظفر گوہر کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے کولن منرو اور کپتان شاداب خان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تو رونکی صرف 6 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار بنے جبکہ رضوان حسین بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کولن منرو نے کپتان شاداب خان کے ساتھ ملکر زبردست شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، منرو 35 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کولن انگرام نے بھی شاداب خان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔کولن انگرام 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے جبکہ شاداب خان نے 42 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی، وہاب ریاض اور کارلوس بریتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close