لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نےاسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں چوتھی شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے تین مین باؤلرز انجرڈ ہیں جبکہ بارش کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا بھی بہت مشکل ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد

گفتگو کرتے ہوئے سہیل اختر نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ رہی کہ تین مرکزی فاسٹ باؤلرز زخمی ہونے کے باعث کھیل نہیں سکے جبکہ وکٹ بھی مشکل تھا۔ پہلی اننگز میں گیند ٹھیک آ رہا تھا مگر بارش کے باعث دوسری اننگز میں وکٹ صاف ہو گیا اور گیند کوگرپ ملنے لگی جس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپنرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اچھا ہدف دیا تھا مگر اسے حاصل کیا جا سکتا تھا تاہم وکٹ پر بال گرپ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہو گئی اور پھر ظفر گوہر اور شاداب خان نے بہت اچھے سپیل کئے، اگلے تمام میچز ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کر گئے ہیں جن میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close