پشاور زلمی ان کا بے بی ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آ سکتی،ڈیرن سیمی بول پڑے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی ان کا ‘بے بی’ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آ سکتی۔ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں‘۔اس کے بعد ڈیرن سیمی کراچی کنگز کے خلاف میچ بھی

نہیں کھیلے تاہم وہ ٹانگ پر پٹی کیے ڈگ آؤٹ میں ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔سیمی کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اپنی فرنچائز کے اختلافات کی چہ مگوئیوں شروع ہو گئیں ۔لیکن، سیمی نے اب ایک نئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا۔۔۔میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں۔سیمی نے مزید لکھا کہ ‘سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔۔۔پشاور زلمی میرا ‘بے بی’ ہے اور ہمارے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close