کہا سنا معاف کر دیں، بڑی اینکر حج کو چلی

کراچی(پی این آئی)کہا سنا معاف کر دیں، بڑی اینکر حج کو چلی۔۔۔۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی۔ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ حج پر جا رہی ہیں۔انہوں نے عبایا پہنے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعاؤں میں یاد رکھیے گا،

حج کے لیے جا رہی ہوں، کہا سنا معاف۔‘یاد رہے کہ میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو بھی عبائے میں کیا تھا۔اس دوران انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آج رات کی فلائٹ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔۔۔۔

close