بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی(پ این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی۔اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے۔پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے۔’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔۔۔

close