جونیئر طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات، سابق بھارتی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (پی این آئی)معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان نے ملاقات کی جس دوران ان کے بیٹے طارق جمیل کو مولانا نے گود میں لے لیا۔ مولانا طارق جمیل ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں ثنا خان بھی شوہر انس سید کے ساتھ عمرے کی سعادت کے لیے موجود ہیں اور سابق اداکارہ کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات بھی سعودی عرب میں ہی ہوئی ہے۔

سابق اداکارہ ثنا خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور انس سید کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے جسے مولانا طارق جمیل نے اپنی گود میں لیا اور بچے کو مولانا طارق جمیل کی جانب سے بوسہ دیتے ہوئے پیار بھی کیا گیا۔

سابقہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی دل کی گہرائیوں سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

close