متنازعہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی ٹی وی شو جوائن کر لیا

دبئی (آئی این پی) تنازعات میں گھری رہنے والی مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے پاکستانی شو جوائن کر لیا۔ راکھی کی اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیںمعروف پاکستانی میزبان آفتاب اقبال اور ان کی ٹیم کے ہمراہ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔آفتاب اقبال نے آفیشل طور پر راکھی ساونت کو اپنے شو کیلئے سائن کر کیا ہے جس کے راکھی نے کنٹریکٹ پر دستخط کیمرے کے سامنے کیے ۔ اس موقع پر پر آفتاب اقبال نے کہا کہ لوگ جس راکھی کو جانتے ہیں یہ ایسی بالکل اس شو میں دکھائی نہیں دیں گی بلکہ حقیقی زندگی میں یہ جیسی ہیں ویسی دکھائی دیں گی۔

ہم دبئی میں کیے جانے والے اپنے اس شو میں ان سے کوئی ایک کردار ادا نہیں کروائیں گے بلکہ یہ کئی ایک مختلف طرح کے کرداروں میں نظر آئیں گی جس سے ناظرین خوب محظوظ ہوں گے۔

close