حریم شاہ کو “بگ باس سیزن 17” کی پیشکش

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس سیزن 17″ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ٹک ٹاکر نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے ایک خبر شیئر کی جوکہ بھارتی ریئلیٹی شو “بگ باس” کے سیزن 17 کے حوالے سے تھی۔

حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے”، اُنہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ “میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاوْں یا نہیں؟” صارفین نے حریم شاہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں بگ باس میں جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بگ باس میں جاکر پاکستان کا نام روشن کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close