جوائے لینڈ کے بعد ایک اور پاکستانی فلم کانز فلمی میلے کے لئے منتخب کر لی گئی

کراچی (آئی این پی) جوائے لینڈ کے بعد ایک اور پاکستانی شارٹ فلم نور کانز فلمی میلے کے لئے منتخب کرلی گئی۔ شارٹ فلم نورکانز کی بیسٹ ہیلتھ فلم کیٹگری کے لئے منتخب ہوگئی۔ اس فلم کے ساتھ کانز فلمی میلے کے لئے یہ دوسری فلم ہے جس نے کانز میلے میں کامیابی حاصل کی۔ نور فلم کا مقابلہ استونیا کی شارٹ فلم مائی گفٹ سے ہوا، جس میں یہ فلم بیسٹ فلم کی کیٹگری میں منتخب ہوئی۔

اسی میلے کے لئے ایک اور پاکستانی فلم پہچان بھی بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کی کیٹگری کے لئے نامزد ہوئی تاہم یہ فلم کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اس فلم کے مقابلے میں انڈونیشن فلم میکر کی فلم تھری فیس آف شریعیہ منتخب ہوئی۔ نور شارٹ فلم کی کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جو کہ بینائی کے مسائل کا شکار ہوتی ہے لیکن اس کے گھر والوں اس مسئلے کو سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے۔ اس شارٹ فلم میں ثروت گیلانی، منزا وقاص، تنیشا شمیم، عمیر رانا سمیت تسنیم انصاری نے اداکاری کی ہے۔

close