منشیات کیس، عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

ممبئی (نیوزڈیسک )بھارتی انسداد منشیات بیورو (این سی بی ) نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کلین چٹ دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کارروائی کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ، ان پر منشیات خریدنے ، رکھنے اور استعمال کرنے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے ،مقدمہ درج ہونے کے باعث آریان خان کو تقریبا ایک ماہ جیل میں رہنا پڑا تھا ،

23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔جس کے بعد اپنے دوست کے بیٹے کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے سلمان خان نے اپنی وکلاءکی ٹیم کو میدان میں اتارا اور انہوں نے عدالت میں دلائلوں کے ذریعے آریان خان کی ضمانت حاصل کی ۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

close