اداکار شان کی والدہ اور نامور اداکارہ نیلو کا انتقال ہوگیا

لاہور( این این آئی )ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی ووڈ سٹار اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم 71برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، مرحومہ علیل ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، شوبز شخصیات نے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے ۔ اداکار شان نے اپنی والدہ کے

انتقال کے حوالے سے ٹوئٹر پر اطلاع دی ۔بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کو کچھ عرصہ سے علیل ہونے کی وجہ سے علاج کی غرض سے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔نیلو بیگم 1940 میں سرگودھا میں مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئیں،ان کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا،معروف فلمساز، رائٹر و ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام عابدہ ریاض رکھا گیا او رنیلو ان کا فلمی نام تھا۔نیلو بیگم نے ہالی ووڈ فلم بھوانی جنکشن سے فنی سفر شروع کیا ،انہوںنے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا،فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گاناآئے موسم رنگیلے سہانےان کی پہچان بن گیا۔2013 میں نیلو نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم وار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکار ہ و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم،ریما، صائمہ نور، بہار بیگم، سید نور،بابر محمود، ریشم،سائرہ نسیم،ریشم،احسن خان،قوی خان، عرفان کھوسٹ، خوشبو، صاحبہ، افضل خان، مدیحہ شاہ،شاہدہ منی،نشوبیگم سمیت دیگرنے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے اپنی لازوال اداکاری سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ۔ نامور اداکار شان کھیلوں کے سفیر بن گئے ۔ فلم اسٹار شان کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

close