تحریک انصاف حکومت نے نامور اداکار شان کو بڑے عہدے سے نواز دیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف حکومت کی جانب سے اداکار شان کو اہم عہدہ سونپنے کا فیصلہ، ملک کے مایہ ناز فلم اسٹار کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق متعدد مواقعوں پر وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کرنے والے ملک کے معروف اور مایہ ناز اداکار

شان کو اب حکومتی سطح پر اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہیں پنجاب کی صوبائی حکومت نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکار شان نے ہفتہ کے روز اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کیلئے حاضر ہیں۔ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اداکار شان کی جانب سے 14 برس بعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی ردعمل دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہ ہے، امید ہے پاک پروٹیز سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیش کش کر دی، تہلکہ مچ گیا، فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے ، اسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، پارٹی سربراہوں کو بھی بٹھا کر کیس سننا چاہیے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے اور اسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، پارٹی سربراہوں کو بھی بٹھا کر کیس سننا چاہیے،کئی ممالک اپوزیشن جماعتوں کی فنڈنگ کرتے رہے ہیں لیکن تعلقات کی وجہ سے ان ممالک کے نام نہیں لے سکتا۔بدھ کو جنوبی وزیرستان وانا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، یہ سب سامنے آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی رہی،کئی ممالک اپوزیشن جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں ان کے نام بتا نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے اور اسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، پارٹی سربراہوں کو بھی بٹھا کر کیس سننا چاہیے، اس کیس سے ساری قوم

کو پتا چلے گا کہ کس نے اس ملک میں ٹھیک طریقے سے پیسہ اکھٹا کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، میں نے شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ سمندرپار پاکستانیوں سے کی، چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔ اپوزیشن کی جماعتوں کو معلوم ہے اور مجھے بھی پتا ہے کہ فارن فنڈنگ کونسی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم فارن فنڈنگ نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے حکومتوں کو بلیک میل کرتے ہیں، ان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئیں، وہ این آر او کے لیے بلیک میل کررہے ہیں، عوام سمجھدار ہیں وہ کسی کی چوری بچانے کے لیے نہیں نکلیں

گے، یہ ہمارے عوام کی سیاسی سوچ کو نہیں سمجھتے۔ملک کے معاشی حالات پر وزیراعظم نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باعث ہمیں اخراجات کم اور آمدنی بڑھانی تھی، اخراجات کم کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اصلاحات کرنی تھی جس میں دیر ہوئی کیونکہ پارلیمانی جمہوریت میں بھاری اکثریت کے بغیر اصلاحات نہیں ہو سکتیں، 18ویں ترمیم کے بعد ہم صوبوں کو ساتھ ملائے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، معاشی بدحالی اور کورونا کے باوجود ہمارے معاشی اشاریے دیگر ممالک سے بہتر ہیں، کورونا کے باوجود ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں افرادی قوت نہیں مل رہی۔

close