اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز شدید مالی نقصان سے دوچار، دھند اور سردی کی شدت کے باعث سٹیج ڈرامے کے مداح گھر بیٹھ گئے

لاہور( این این آئی)دھند اور سردی کی شدت کے باعث ڈرامہ بینوں کا رجحان نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرزشدید مالی نقصان سے دوچار ہو گئے ۔ پروڈیوسرزکا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی لہر کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے ڈرامے نہیں ہو رہے تھے ۔ اب ڈرامہ شروع ہوا ہے لیکن کورونا ایس اوپیز کے ساتھ

دھنداور سردی کی شدت کی وجہ سے ڈرامہ بینوں کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے مالی نقصان کاسامنا ہے ۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ فنکاروں نے بھی اپنے معاوضے بڑھا دئیے ہیں جس کی وجہ سے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔

بھارت کی معروف اداکارہ کا اسلام کی خاطر شو بز چھوڑنے کا فیصلہ، زندگی کیسے گزاریں گی؟ اعلان کر دیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیبگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کےمطابق گُزاریں گی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جو اُنہوں نے انگریزی اور اُردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اُن کے سرحد پار مداح بھی اُن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اُنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اُنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک شُکر گُزار ہیں۔ کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟‘ثناء خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں اورجب اُنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے

تو اُنہیں جواب ملا کہ ہماری دُنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گُزاریں گے۔

close