ماہرہ خان نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک خاتون کی اسکائٹنگ جوتے پہنے، ہاتھوں میں چائے کا کپ تھامے اور مداحوں کو صبح بخیر کہتے ہوئے کمال مہارت سے برفیلی زمین پر پھسلتے ڈھلان کو عبور کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ کاش میں بھی یہ سب کرسکتی۔برفیلی ڈھلان کو اسکائٹنگ جوتوں کی مدد

سے تیز رفتاری کے ساتھ عبور کرنا مہارت کے ساتھ مضبوط اعصاب اور بہادری کا متقاضی ہوتا ہے۔ برفیلی زمین پر دوڑتے پھرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ماہرہ خان پاکستان اور پڑوسی ملک کی شوبز انڈسٹری میں فن اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں، وہ سماجی طور پر کافی متحرک ہیں اور چیلینج قبول کرنے کی عادی ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے سوشل میڈیا پر فالوروز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو برفیلی ڈھلان پر وہ بہت پُراعتماد انداز سے اسکائٹنگ جوتے پہنے ہوئے اور ہاتھ میں گرم چائے کا کپ بھی لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو صبح بخیر کہا اور برفیلی زمین پر پھسلنے کا کامیاب مظاہرہ کرنے والی خاتون کی مہارت پر ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں بھی ایسا کرسکتی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close