ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستانیوں کو کیا مشورہ دیدیا؟

کراچی (آئی این پی)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔فلطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی پروڈکٹس کو بائیکاٹ کرنے کی مہم جاری ہے، اسی سے متعلق ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل کی پوری آبادی بمشکل کراچی کے دو محلوں کی آبادی کے برابر ہے، آبادی کے اعتبار سے آپ کے بائیکاٹ میں ایک طاقت ہے۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ پورے فخر کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اوردنیا کو تبدیل کرنے والی اپنی طاقت کو پہچانیں۔اس سے قبل بھی فاطمہ بھٹو نے اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کے جانبدرانہ کردار پر سوال اٹھائے تھے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جب اسرائیل الشفا اسپتال پر بمباری کرے گا تو کیا نیویارک ٹائمز ، بی بی سی ادر دیگر ادارے اس حقیقت کو مٹانے کیلئے تیار ہوں گے یہ بمباری کرنے والی صہیونی تھے۔فاطمہ بھٹو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں مواصلاتی بلیک آٹ کردیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ فلسطینیوں کا قتل عام کرسکیں۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کے تحت سے 4 روز کے لیے جنگ بندی ہوئی ہے۔جنگ بندی کے دوران غزہ میں ہر روز امدادی سامان کے 200 ٹرک داخل ہوں گے جس میں ایندھن اور گیس بھی شامل ہو گا۔۔۔۔

close