ایک ساتھ پی ٹی آئی کے 32 رہنما داغ مفارقت دے گئے، کہاں پہنچے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں بڑے سیاسی نقصان کا سامنا، پی ٹی آئی کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں۔ استحکامِ پاکستان پارٹی سندھ کی قیادت نے اہم سیاسی کامیابی حاصل کر لی۔ ایک ساتھ 32 پی ٹی آئی رہنما آئی پی پی سندھ میں شامل ہوگئے۔ کے ایم سی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب اسد امان کی قیادت میں 30سے زائد یوسی چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

رات گئے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھراہم بیٹھک میں یہ فیصلہ کیاگیا۔صدر استحکامِ پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجونے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینوں کی پارٹی میں شمولیت پرانہیں خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ ماضی میں استحکام پارٹی پاکستان کے یوسی چیئرمینوں نے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکارکیاتھا۔میئرکے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close