ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا کیا ہے؟

کراچی (آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان نے آج (جمعرات کو) رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کا رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام 6 بجے پاکستان ہائوس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن سے عام انتخابات میں ہونے والے اتحاد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوگی اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد سے آئندہ ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت ہوگی اور 26 نومبر کو کورنگی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close