تھر میں 22 ارب کے آر او پلانٹس کی خرابی، بلاول بھٹو سے سوال کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے تھر میں آر او پلانٹس کی خرابی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔صحافی نے پی پی چیئرمین سے تھر کے دورے کے موقع پر 22 ارب روپے مالیت کے آر او پلانٹس خراب ہونے کے بارے میں سوال پوچھا۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ مجھ سے سوال کریں، سیاسی رائے نہ دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نگران حکومت آنے کے بعد جو تبدیلیاں ہوئی ہیں، اْسی وجہ سے چیزیں تاخیر کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close