اگر بل ادا نہ کیے تو۔۔۔۔۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

کراچی(آئی این پی) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر بل ادا نہ کیے تو بجلی نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کراچی میں عملے پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پْرتشدد واقعات والے علاقے میں فالٹ پرلمبے عرصے بجلی بندش کا سامنا ہوسکتاہے۔مونس علوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت وفاقی حکومت طے کرتی ہے ، کے الیکٹرک کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، اگر بل ادا نہ کیے تو شہر کو بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ شہری بل ادا نہیں کرینگے تو کے الیکٹرک کی بجلی بنانے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے اور ایسے واقعات کا نقصان کراچی کو بجلی کی پیدوار میں کمی کی صورت میں ہوسکتا ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام ناخوش ہیں لیکن پْرتشدد اور اشتعال سے صورتحال میں قطعاً بہتری نہیں آئی گی۔مونس علوی نے مزید کہا کہ بل ادا نہ کرنا مسئلے کا حل نہیں ، بجلی کے نرخ کے تعین کا اختیار نیپرا اور وزارت توانائی کے پاس ہے اور کسی مذہب، معاشرے میں چوری جیسے خراب عمل کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

close