لڑکی اور لڑکے کا قتل، گرفتار باپ نے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کر لیا

کراچی(آئی این پی) سہراب گوٹھ کے قریب لڑکی اور لڑکے کے قتل کے واقعے میں گرفتار لڑکی کے باپ نے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے لڑکی اور لڑکے کے قتل کے واقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی اور لڑکے کی شناخت کر لی گئی ہے، دونوں کی دوستی تھی اور لڑکاصبح چھوڑنے آیا تھا۔

چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ دونوں گاڑی میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے، والدنے دیکھاکہ بیٹی گھر میں موجود نہیں ، ملزم رفیق نے بیٹی کی گھر میں غیر موجودگی پرطیش میں آکر فائرنگ کی۔واقعے میں ملوث مقتولہ کیباپ اوربھائی کوگرفتارکرلیاگیا ہے ، ملزم باپ نیغیرت کے نام پر قتل کااعتراف کیا ہے، گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ وقوعہ سیپستول کے 7خول تحویل ملیہیں۔دوسری جانب مقتول نوجوان کے والد ایس پی سہراب گوٹھ آفس پہنچے اور بتایا کہ میرابیٹا گاڑیوں کے شوروم پر کام کرتا ہے ، مجھے واقعے سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close