تالاب میں نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق، تعلق کہاں سے ہے؟

کراچی (آئی این پی)گڈاپ ٹائون کے ایک تالاب میں 3افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق بفرزون سے ہے،تینوں افراد کی نعشوں کو تالاب سے نکال کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،

پولیس حکام کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی شناخت یوسف، وقاص اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے بفرزون سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close