پرویز الہی کا راہداری ریمانڈ منظور، آج کون سی عدالت میں پیش کیا جائیگا؟

لاہور(آئی این پی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا،جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تاہم نیب راولپنڈی نے چودھری پرویز الہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا،

چودھری پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے عدالت سے چودھری پرویز الہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا،بعد ازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الہی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا جس کے بعد نیب ٹیم انہیں لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی، سابق وزیراعلی پنجاب کو منگل کے رواز(آج) لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

close