نسلہ ٹاور کیس، منظور قادر کاکا اور خیر محمد ڈاہری کا نام ای سی ایل ڈالنے کا حکم

کراچی(آئی این پی)سابق ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور کیس کے ملزم منظور قادر کاکا اور ان کے ساتھی خیر محمد ڈاہری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

ملزموں کے نام عدالتی اجازت کے بغیر ای سی ایل سے نہ نکالنے کی ہدایت کر دی گئی، دونوں ملزم کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں اور 9 اگست کو ان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close