چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی) ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو گرفتار نہیں کیا گیا، نعیم حیدر پنجوتھہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھہ سے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد میں پانچ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم پنجوتھہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان سے انکوائری کی جارہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھہ کو آج صبح دس بجے انکوائری کے لیے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا نعیم حیدر پنجھوتھہ دس بجے کے بجائے اڑھائی بجے پیش ہوئے جن کا موبائل فون اور ہمراہ دیگر وکلا کو سائبر کرائم سیل کے ریسپشن پر روک کر واپس بھجوادیا گیا اور نعیم حیدر پنجوتھہ پانچ گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تاحال انکوائری آفیسر کے سامنے موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتہ ایف آئی اے انکوائری میں پیش ہونے کے لیے سائبر کرائم سیل پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ انھیں ایف آئی اے کی طرف سے باضابطہ نوٹس نہیں ملا، صرف ٹی وی ٹاک شو اور سوشل میڈیا کے زریعے نوٹس طلبی کا پتہ چلا ، نوٹس کیا ہے کس حوالے سے ہے اس کا بھی علم نہیں تاہم سن کر خود آیا ہوں اور انکوائری میں پیش ہورہا ہوں جو سوالات مجھ سے پوچھیں جائیں گے جوابات دوں گا۔نعیم حیدر پنجھوتھہ کا کہناتھا کہ اگر فیس بک پوسٹ کے حوالے سے مسئلہ ہے تو پوسٹ ڈیلیٹ ہوچکی ہیں ہم نے صرف یہ کمنٹس کئے کہ جج صاحب اپنی آئی ڈی تسلیم کرچکے ہیں، جب ایسا تھا تو وہ ایف آئی اے سے رجوع کرتے کہ کس نے ان کی آئی ڈی کو ہیک کیا یے یا پوسٹیں ڈیلیٹ کیں لیکن انہوں نے ایف ائی اے کو رجوع نہیں کیا اس لیے ہمارا مطالبہ تھا کہ جج صاحب کو توشہ خانہ والا کیس نہیں سنا چاہیے۔نعیم حیدر پنجھوتھہ انکوائری کے بعد ڈسڑکٹ جیل اٹک میں چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے جانا چاہتے تھے تاہم شب آٹھ بجے تک ان سے انکوائری کا سلسہ جاری تھا اس دوران انکی گرفتاری کی افوائیں بھی گردش کرتی رہیں۔ایف ائی اے زرائع کا کہناتھا کہ انکوائری جاری ہے جبکہ انتظار حسین پنجھوتھہ ایڈوکیٹ نے ٹویٹ کرکے صورتحال کلیئر کی نعیم حیدر پنجھوتھہ ایف ائی اے سائبر کرائم سیل میں انکوائری کے لیے گئے جن کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل عمران خان کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے دعوی کیا تھا کہ نعیم حیدر پنجھوتھہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ نعیم حیدر کے کلرک نے حراست کی تصدیق کی ہے، یہ واضح ہونا ہے کہ باضابطہ گرفتاری کرلی گئی ہے یا نہیں۔

close