کراچی کی آبادی 10 لاکھ بڑھا کر سودا کرنے کی کوشش، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر کی آبادی کم کرنے کیلئے سوداگر بیدار ہو گئے ہیں، کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ کا اضافہ کرکے سودا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کے ساڑھے تین کروڑعوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، بجلی اور گیس آتی ہی نہیں، کراچی کیعوام کیلئے باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 15 سال سے 150 بسوں پر رنگ بدل بدل کر مختلف روٹس پر چلا رہی ہے، کراچی کیعوام کو ساڑھے تین کروڑ عوام گنا ہی نہیں جا رہا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پانی میں کرپشن کا دھندا واٹر بورڈ ہیڈ آفس سے ہوتا ہے جس میں بلاول ہاس تک حصہ پہنچایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کرپشن میں گردن تک ڈوبی ہوئی ہے اور کرپٹ مافیا کو عوام پر مسلط کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام لینے کیلئے ووٹ نہ دینے والوں کے پانی کے کنکشن کاٹ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close